November 17, 2026

بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل ڈ ائریکٹر اینٹی کر پشن سرگودہا ریجن مدثر حنیف بھٹی نے حکومت پنجاب کے ویژن اورڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن

IMG-20250827-WA0164

بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل ڈ ائریکٹر اینٹی کر پشن سرگودہا ریجن مدثر حنیف بھٹی نے حکومت پنجاب کے ویژن اورڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کومحکمہ اینٹی کرپشن کے متعلق آگاہی اور عوام کی براہ راست شکایات سننے کے لیے سرگودھا ڈویژن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا ہوا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع کونسل ہال بھکر میں کھلی کچہری لگائی۔جس میں آئے ہوئے سائلین کی شکایات سنیں اور اُن کے حل کے لیے موقع پر احکامات دیئے گئے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔
کھلی کچہری کے دوران مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور تمام افسران کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، جب چاہیں آکر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی سہولت کے لیے ضلعی سطح پر کھلی کچہریو ں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ اینٹی کرپشن بھکر کے لان میں پودالگا کر ملک میں جاری قومی شجرکاری مہم بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر محمد خرم انور، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھکر،عبدالحفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، محمد ظہیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورسرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکرامیر عبداللہ بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اوراُن کی ٹیم نے تھانہ اینٹی کرپشن بھکر کی انسپکشن کی اور موقع پر سرکل آفیسر کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
شہریوں نے وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز اور ڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ کے اس کھلی کچہری والے اقدام پر شکریہ ادا کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔