November 17, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی تشکیل کردہ پراونشل مانیٹرنگ انسپکشن ٹیم کا ڈسٹرکٹ خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کا

IMG-20250827-WA0163

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی تشکیل کردہ پراونشل مانیٹرنگ انسپکشن ٹیم کا ڈسٹرکٹ خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کا خصوصی وزٹ ۔ تفصیل کے مطابق محکمہء تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ پراونشل مانیٹرنگ ٹیم رانا سجاد احمد سیکشن آفیسر جنرل ایس ای ڈی سیکریٹریٹ لاہور اور نوید اسلم سندھو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ ایس ای سرگودھا ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن صفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب یاسین ساجد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارہ کے ہمراہ خوشاب کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا خصوصی وزٹ کیا ۔ مختلف سرکاری سکولوں کے دورے کے دوران مانیٹرنگ انسپیکشن ٹیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، سربراہان ادارہ کی کارکردگی، مسنگ فیسلٹیز، سکولوں کی انرولمنٹ ، سالانہ نتائج ، سکول ریکارڈ اور خطرناک عمارات کا بھی معائنہ کیا ۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر ْباد رنگپور بگھور کے وزٹ کے دوران اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم اور ہیڈ ماسٹر ادارہذا ملک عابد اقبال نے انسپیکشن ٹیم کو ادارے کے حصہ پرائمری کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کروایا اور ادارے کے دستیاب وسائل اور مسائل بارے بریف کیا ۔ دریں اثناء ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انسپیکشن ٹیم کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب رانا شبیر احمد صابری اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی مزید بہتری سمیت اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پراونشل مانیٹرنگ انسپیکشن ٹیموں کا پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کا یہ خصوصی وزٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔