November 17, 2026

مری (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے گھوڑاگلی مری (محمد اسلم کمبوہ سب کیمپ) میں صوبائی بوائے اسکاؤٹس

IMG-20250826-WA0291

مری (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے گھوڑاگلی مری (محمد اسلم کمبوہ سب کیمپ) میں صوبائی بوائے اسکاؤٹس کیمپوری کے دوران عالمی درجہ حرارت میں اضافے (گلوبل وارمنگ) کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ بوائے اسکاؤٹس نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگاتے ہوئے اس پیغام کو عام کیا کہ ہمیں اپنے خوبصورت نیلے سیارے کی حفاظت کرنی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری کے مطابق اس تقریب کا مقصد کمیونٹی کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، آلودگی اور جنگلات کی کٹائی جیسے نقصانات سے آگاہ کرنا تھا، جبکہ عوام کو ماحولیاتی دوست عادات اپنانے کی ترغیب دینا بھی شامل تھا، جیسے کہ درخت لگانا، پلاسٹک کے استعمال میں کمی، توانائی کا تحفظ اور متبادل ذرائع توانائی کی حمایت۔ اسکاؤٹ لیڈر نے شرکاء اور عوام کو اس بات پر ابھارا کہ وہ گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میں ایک ہو کر شامل ہوں تاکہ ایک محفوظ، سرسبز اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کی جا سکے۔