November 17, 2026

آمد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیری کیا بات ہے خصوصی تحریر :راجہ نور الہی عاطف

IMG-20250824-WA0100

آمد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیری کیا بات ہے

خصوصی تحریر :راجہ نور الہی عاطف

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جہاں رب العالمین نے خاتم النبیین کی صفت سے نوازا ہے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر بے شمار اوصاف حمیدہ بھی پیدا فرما دیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کرام کے سردار بنا کر مبعوث فرمائے گئے اس لیے تمام انبیاء کرام کے اوصاف و کمالات بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر یکجا کر دیے گئے بقول شاعر :۔

حسن یوسف، دم عیسی ا، ید بیضا داری
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری

اللہ تبارک و تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت دو عالم بنا کر بھیجا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھٹ گئے ۔ حق کا بول بالا ہوا اور باطل نیست و نابود ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات والا صفات منبع سرچشمہء رشد و ہدایت ہے ۔ یہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فصاحت و بلاغت کا نتیجہ تھا کہ دین اسلام ترقی کے زینے طے کرتا گیا۔
لوگ اآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق اور حسن سلوک کو دیکھ کر دین اسلام کو جوق در جوق قبول کرنے لگے یہ اللہ تعالی اکا عطیہ تھا کہ زبان نبوت کو پاکیزگی اور شائستگی کے ساتھ فصاحت و بلاغت کے تمام اعلی ا اور صاف سے نوازا ، فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے اعلی ا اوصاف کا اعتراف غیر مسلموں نے بھی کیا ہے ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے تناظر میں اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عفو و درگزر ہی کو دیکھا جائے تو اس حوالے سے کئی ایک سنہری مثالیں سامنے آتی ہیں ۔
فتح مکہ کے موقع پر صحن کعبہ میں قریش مکہ کا اجتماع تھا یہ وہی لوگ تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کے منصوبے بناتے رہے تھے اور بہت سے مسلمانوں کو شہید بھی کر دیا تھا ۔ انہوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں کو اتنی اذیتیں پہنچائی تھیں کہ انہیں اپنے گھر باہر چھوڑ کر مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کرنا پڑی وہ لوگ خوف و دہشت کی تصویر بنے ہوئے تھے اور ڈر رہے تھے کہ نہ جانے اب ان سے کتنا شدید انتقام لیا جائے گا ۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف توجہ فرمائی اور پوچھا اے گروہ قریش تم جانتے ہو میں تمہارے ساتھ کیا برتاؤ کرنے والا ہوں ۔ انہوں نے جواب دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیکی کا برتاؤ کریں گے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود مہربان ہیں اور مہربان بھائی کے بیٹے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عفو و درگزر سے کام لیتے ہوئے ان کو معاف فرما دیا ۔
عفو و درگزر ایک اخلاقی وصف ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس قرآن کریم کا عملی نمونہ ہے قرآن حق و صداقت کا پیغام ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پیغام بر ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات والا صفات اتنی جامع واکمل اور ہمہ جہت ہے کہ زندگی کا کوئی پہلو اس سے پوشیدہ نہیں ۔
قرآن کریم میں اہل ایمان کی جو صفات بیان کی گئی ہیں وہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا اجمعین کی زندگیوں میں موجود تھیں ۔
عفوودرگزر کی اسلامی تعلیمات انسانی فلاح کی ضامن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رحم و کرم، جو دو سخا ،بردباری اور عفو ودرگزر تمام دنیا کے انسانوں کے لیے بالعموم اور تمام مسلمانوں کے لیے بالخصوص ایک مکمل ضابطہء حیات ہے ۔