November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت انٹرن شب کے اُمیدواروں کے انٹرویو ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں

IMG-20250826-WA0292

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)
وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت انٹرن شب کے اُمیدواروں کے انٹرویو ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں جاری ہیں انٹرن شب کے امیدواروں کے انٹرویو 26تا 27 اگست دو دن تک جاری رہیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے انٹرن شب حاصل کرنے والے28 امیدواروں سے انٹرویو لیا اٹھائیس امیدواروں کا کل انٹرویو ہو گا۔ اے ڈی سی آر نے کہا وزیر اعلی پنجاب نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے بے شمار پروگرام شروع کیے ہیں وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام سے نوجوان طلبا وطالبات مستفید ہو رہے ہیں اوربے روزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے شبعہ زراعت سے وابستہ امیدواروں کو ایک سال کی انٹرن شپ مکمل کرنے پر ایک سالہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کے کسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم پروگرام، گندم سبسڈی ،زیادہ گندم آگاوُ پروگرام ،اور نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرم کو سراہتے ہیں