November 17, 2026

*دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے والے ڈاکو جو کہ ویپاریوں سے ہارون آباد، چشتیاں، ڈونگہ بونگہ،بہاولنگر،میاں چنوں،خانیوال ملتان ، میں دن دیہاڑے وارداتیں کرتے تھے اندھیر نگری مچانے والے گینگ کو بہاولنگر پولیس

IMG-20250826-WA0290

*دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے والے ڈاکو جو کہ ویپاریوں سے ہارون آباد، چشتیاں، ڈونگہ بونگہ،بہاولنگر،میاں چنوں،خانیوال ملتان ، میں دن دیہاڑے وارداتیں کرتے تھے اندھیر نگری مچانے والے گینگ کو بہاولنگر پولیس نے ٹریس کر کہ پولیس مقابلے میں ثاقب عرف ثاقی سکنہ چاویکا بہاولنگر اور آصف شیخ سکنہ ایل128/15 میاں چنوں خانیوال کے خطرناک 2 ڈاکو ہلاک جہنم واصل اور 2 نامزد ملزم طالب سکنہ جنڈوالہ بہاولنگر، شکیل سکنہ میاں چنوں،اور 2 کس نامعلوم اسلحہ لہراتے آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار*

بہاولنگر تھانہ صدر ہارون آباد کے علاقے میں ویپاری
طارق محمود مال مویشی فروخت کے بعد گھر جاتے 2/1آر قاضی والا روڈ پر ڈکیتی کرکہ فائر مار کر قتل کرنے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک 3 ہفتے قبل مورخہ 03/08/2028 اتوار منڈی سے واپسی جاتے ہوئے چک نمبر 2/1آر کے قریب ملزمان نے طارق محمود سے واردات کی جس پر ڈی پی او بہاولنگر کا فوری ایکشن مقدمہ درج نمبر 530/25 درج ٹیم تشکیل
ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر کی سپرویژن اور گائیڈ لائن کے مطابق ورکنگ کی گئی جس کی بدولت کیس ٹریس ہوا۔
ایس پی انویسٹگیشن بہاولنگر
فیاض احمد سنپال صاحب
اور ڈی ایس پی ہارون آباد
رانا ظہور احمد صاحب زیر نگرانی اور
ایس ایچ او تھانہ صدر اسلم بلوچ سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں Si نعمان اسلم انچارجCRO برانچ ماہر cdr ۔عمران جوئیہ ماہر cctv کیمرہ جات ہارون آباد،ندیم اصغرASI
شفیق سکھیرا Si عارف Asi و دیگر شامل جنھوں نے دن رات کی محنت کے بعد کیمرہ جات کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کرلیا
جس پر ریڈ پارٹی تشکیل دی گئی جس میں sho اسلم بلوچ ندیم اصغرasi
ہیڈ کانسٹیبل مبشر،
ہیڈ کانسٹیبل رفیق.
ہیڈ کانسٹیبل سلیم ۔
کانسٹیبل محمد شاہد
کانسٹیبل ساجد
کانسٹیبل اصغر
کانسٹیبل عمران علی
ایلیٹ فورس کی 2 ٹیم شامل تھی جنھوں نے میاں چنوں چک نمبر 128/15ایل مخبر کی اطلاع پر ملزمان کے ٹکانے پر ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرنا شروع کر دی جس پر
دبنگ کرائم فائٹر ،چیتا، SHO انسپکٹر محمد اسلم بلوچ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ حفاظت خود اختیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے پوزیشن لیکر ہوائی فائرنگ کی جو کہ 2 گھنٹے تک اصلی پولیس مقابلہ جاری رہا ملزمان نے بھی فائرنگ جاری رکھی جب فائرنگ رکی تو تو دیکھا
پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایلیٹ فورس بہاولنگر ٹیم1 کا جوان
ندیم علی بیلٹ نمبر 940 کے بازو زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری
اس کامیاب کاروائی
پر جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائر ڈ) حافظ کامران اصغر صاحب نے پوری ٹیم کو خطرناک ملزمان سے جرات اور بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ ا نقد انعام دیے۔
اور غازی ندیم کی جرات کو سہرایا اور بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کا حکم دیا اور تیمارداری کے لیے انچارج ایلیٹ اور SHO اسلم بلوچ پوری ٹیم کے ہمراہ چشتیاں زیر علاج غازی ندیم کو سنگا پوری ہسپتال جا کر پھول نشاور کر کہ پر جوش سلامی دی شاباش دی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس گینگ جیسے کریمنل علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے جسکا خاتمہ پر لوگوں نے سکون کا سانس لیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اس گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کسی بھی صورت جرائم پیشہ عناصر کو قانون سے فرار ہونے نہیں دیں گے عوام کی خدمت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،۔ ڈی پی او بہاولنگر