ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 84واں یوم تاسیس جماعت اسلامی۔ ڈاکٹر عارف رضا ملک
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 84واں یوم تاسیس جماعت اسلامی۔ ڈاکٹر عارف رضا ملک
جماعت اسلامی کے راہنماؤں پروفیسر خالد سعید ریحان ، عبید الرحمن چودھری ، ولید ناصر چودھری ، ڈاکٹر عارف رضا ملک ، ساجد ندیم اور دیگر نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کا ماضی بے داغ ہے۔ کارکن وزیر، مشیر، میئر، ایم این اے اور ایم پی اے رہے مگر آج تک کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔
یہ جماعت موروثیت سے پاک اور حقیقی جمہوریت کی عملی تصویر ہے جہاں قیادت ہمیشہ انتخاب اور خدمت کی بنیاد پر آگے آتی ہے۔جب ملک پر آزمائش آئے چاہے زلزلہ ہو یا سیلاب سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں مگر جماعت اسلامی ہی سب سے پہلے خدمت کے لیے میدان میں اترتی ہے۔
اس کا پیغام صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس کے تربیت یافتہ افراد اسلامی تحریکوں میں نظر آتے ہیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش، حزب اسلامی افغانستان، اخوان المسلمون مصر، ICNA امریکہ، افریقہ اور دیگر ممالک میں۔
بانی جماعت سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کا ولولہ انگیز پیغام آج بھی رہنمائی کرتا ہے۔
“قرآن و سنت کی دعوت لے کر اُٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ۔”
جماعت اسلامی دیانت ، قربانی ، جمہوریت اور شفاف سیاست کی علامت۔
یوم تاسیس جماعت اسلامی