November 17, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاول و سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس

Screenshot_2025-08-24_153302

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاول و سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس

بہاولنگر () وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاول اور موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام، انجمن تاجران، انجمن آڑھتیان، امن کمیٹی کے ممبران، ڈی ایس پیز، اے سی صاحبان اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان، جلوسوں کے روٹس، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔بہاولنگر ،منچن آباد، اور چیشتان کے مختلف علاقوں میں قائم کیمپوں، نکاسی آب، عوامی تحفظ، مویشیوں کے چارہ، ادویات اور دیگر ضروریات سے متعلق محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
انہوں نے علمائے کرام سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تعاون کی اپیل بھی کی۔ فقیر والی سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے فوری انتظامات کی ہدایت کی گئی۔
اختتام پر معروف عالم دین نے 12 ربیع الاول کے پرامن انعقاد اور سیلاب زدگان کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کرائی۔