November 17, 2026

*💥جیو نیوز کا نو بجے کا خبرنامہ، اوپر نیچے دو خبریں*

IMG-20250826-WA0284

*💥جیو نیوز کا نو بجے کا خبرنامہ، اوپر نیچے دو خبریں*

پہلی خبر، پاکستان آئیڈیل کا اگلا پروگرام راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا
دوسری خبر، بھارتی فلم انڈسٹری نے جیو نیوز کا گانا چرا کر “ڈینجر” کے نام سے جاری کردیا
اس پر جیو نیوز کی تنقید اور احتجاج جائز ہے لیکن کیا جیو نیوز کی انتظامیہ انڈین ائیڈیل کی لوکل کاپی “پاکستان آئیڈیل” پر کیا کہیں گے؟ جو ایک بار پھر شروع کیا جارہا ہے، سمجھ میں نہیں آتا کہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوز چینل اتنا بانجھ ہو چکا ہے کہ وہ ہٹ کر کوئی پروگرام بھی ترتیب نہیں دے سکتا، بھارت انڈین ائیڈیل کے نام سے اک عرصے سے مشہور پروگرام چلا رہا ہے ہم پیچھے کیوں رہیں؟ ہم نے اسی کی بھونڈی نقل کی، بلکہ آئیڈیا چوری کرلیا جو کام بھارتی فلم انڈسٹری نے گانا چرا کر کیا وہی جیو پر ہو رہا ہے ؟ پروگرام کو سرقہ کرنا تھا تو نام میں بھی برائے نام ہی کچھ ہیر پھیر کرلی جاتی، ایک چور دوسرے چور کو چور کیسے کہہ سکتا ہے
سیلانی دیکھتا چلاگیا