November 17, 2026

وفاقی حکومت نے لاہور، قصور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے، کی فنڈنگ کی منظوری دے دی

Screenshot_2025-08-24_153302

وفاقی حکومت نے لاہور، قصور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے، کی فنڈنگ کی منظوری دے دی

لاہور قصور بہاولنگر موٹروے کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECNEC) کو بتایا گیا کہ پیکج-I کے لیے 90% زمین کی خریداری مکمل ہو چکی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ لاہور رنگ روڈ سے رائے ونڈ- قصور روڈ میرمحمد انٹرچینج تک تعمیراتی کام عوامی ترقیاتی پروگرام (PSDP) فنڈز سے شروع کرے جو کہ ابتدائی طور پر منظور شدہ ( PC-I ) کے مطابق ہوگا۔

لاہور تا بہاولنگر موٹروے کا سرکاری نقشہ جاری کر دیا گیا جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اور تقریبا 2 سے 3 سال میں مکمل کر دیا جائے گا۔

اس نقشہ کے مطابق 4نمبر انٹر چینج چونیاں اور آلہ آباد کے درمیان شیخ علم دین دربار کے پاس رکھا جائے گا۔

جس سے الہ آباد، کنگن پور، حجرہ شاہ مقیم، تلونڈی، ڈھنگ شاہ، پتوکی اور نواح کے ساتھ ساتھ چونیاں شہر کی صدیوں سے رکی معیشت اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

موجودہ ٹائم میں انویسٹمنٹ کے لحاظ سے ان شہروں کے ساتھ ساتھ چونیاں شہر بھی موزوں ترین شہر قرار دیا جارہا ہے۔

لاہور تا ساہیوال تک 6 لائنیں اور ساہیوال تا بہاولنگر 4 لائنیں ھونگی۔

بورے والا عارف والا چیچہ وطنی بھی موٹروئے سے لنک
ہونگے