November 2, 2026

ساہیوال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کو روکنے میں ناکام ساہیوال بھر میں دودھ دہی و دیگر اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ سے زائد میں فروخت ہونے لگیں

20240804_211635

ساہیوال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کو روکنے میں ناکام

ساہیوال بھر میں دودھ دہی و دیگر اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ سے زائد میں فروخت ہونے لگیں

ساہیوال ) سے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کو روکنے میں ناکام ساہیوال مزدور پلی میں موجود بلوچ ملک پوائنٹ سمیت ساہیوال بھر کی دودھ دہی کی دوکانیں سرکاری ریٹ کی بجائے خود ساختہ ریٹ پر دودھ دہی فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں عوام الناس کی جانب سے جب بلوچ ملک پوائنٹ سے سرکاری ریٹ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو موصوف بد اخلاق رویہ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہم سے بھاری منتھلی وصول کرتے ہیں عوام الناس نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی سے فوری طور پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے