November 17, 2026

*🌼یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمینؐ منایا جائے گا، وزیر مذہبی امور*

IMG-20250826-WA0260

*🌼یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمینؐ منایا جائے گا، وزیر مذہبی امور*

*💥چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں*

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے 1447ء ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے اہم حصہ 50 ویں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اس کانفرنس میں اہم سیاسی و سرکاری و بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی، سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت، ریاست کی ذمہ داریاں سیرت النبیﷺ کی روشنی میں ہوگا، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ 11 ویں ربیع الاول کی شب خصوصی محفل نعت کا انعقاد ہوگا، وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں تقاریب منعقد ہوں گی، ان تقاریب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔