November 17, 2026

ایڈووکیٹ غلام فرید بھابھہ کی اے سے میلسی، ایم ایس۔ٹی ایچ کیو میلسیکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست۔

IMG-20250826-WA0267

ایڈووکیٹ غلام فرید بھابھہ کی اے سے میلسی، ایم ایس۔ٹی ایچ کیو میلسیکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست۔

میلسی (محمدمختارسولگی) سینیئر ایڈووکیٹ غلام فرید بھابھہ نے اے سی میلسی رانا زوہیب کریم، ایم ایس ٹی ایچ کیو میلسی نوید کھنڈ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پچیس اور چھبیس اگست کی درمیانی شب وہ اپنی بیمار والدہ کو علاج کی غرض سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی لے گئے، جہاں ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر نے مریضہ کا بروقت معائنہ کرتے ہوئے بی پی چیک کروانے کی ہدایت دی۔ تاہم نرس نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف مریضہ کا بی پی چیک کرنے سے انکار کیا بلکہ غلام فرید بھابھہ کو ہسپتال سے نکل جانے کا بھی حکم دے دیا۔ مجبورآ ہسپتال کے باہر آویزاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹو کے تحت درج شکایتی نمبر پر کال کی، جسے اے سی میلسی نے اٹینڈ کیا۔جس نے مسئلہ حل کرنے کی بجاٸے غیر شائستہ جملے کسے اور پھر دس منٹ بعد ایس ایچ او سٹی میلسی مجاہد بلوچ، ایس ایچ او صدر، ایم ایس نوید کھنڈ اور ایک مقامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گیا۔
ان افراد نے انہیں زبردستی ہسپتال سے اٹھا کر تھانہ سٹی منتقل کیا، جہاں رات پونے گیارہ بجے سے لے کر رات ایک بجے تک غیر قانونی طور پر قید رکھا گیااور مقابلے میں پار کرنیکی دھمکیاں دی گٸیں، جبکہ ان کی بیمار والدہ ہسپتال میں بے سہارا پڑی رہیں۔ بعد ازاں ایس ایچ او نے انہیں کارواٸی نہ کرنیکی شرط پر نصف شب کے بعدچھوڑ دیا۔
دوسری جانب ایم ایس نوید کھنڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ وقت پر نرس ایک ایمرجنسی مریض کو ٹریٹ کر رہی تھی۔ نرس نے غلام فرید بھابھہ صاحب کی والدہ کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے ڈاکٹر صاحب کے اپریٹس کو لانے کے لیے کہا، کیونکہ دیگر مینول اور ڈیجیٹل آپریٹس ایک اور مریض کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ تاہم، ان کے بقول، بھابھہ صاحب غصے میں آگئے اور نرسز سے سخت کلامی کی، جبکہ بعد ازاں اے سی میلسی کو بھی کال پر سخت الفاظ کہے گئے، جس کی وجہ سے صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی۔
اس تمام معاملے پر وکلاء برادری اور شہری حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔