November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری خوشاب تھنکرز فورم بلال خاور، سیکرٹری رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضع خوشاب عدیل عباس عادل اور صدر ڈرامیٹکس سوسائٹی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

IMG-20250826-WA0256

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری خوشاب تھنکرز فورم بلال خاور، سیکرٹری رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضع خوشاب عدیل عباس عادل اور صدر ڈرامیٹکس سوسائٹی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور جوہرآباد کیمپس حامد محمود کی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر سے اہم ملاقات کی ۔سیکریٹری رموز عدیل عباس عادل نے ضلع کی فنون و ادب سے جڑی روایات اور حالیہ اہم سرگرمیوں سے متعلقہ ڈی سی خوشاب کو آگاہ کیا. نیز جوہرآباد میں واقع ضلع کے واحد کلچرل کمپلیکس کی بحالی اور دیگر ادبی و سماجی سرگرمیوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی سی خوشاب فروا عامر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کی طرف پنجاب ناٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ناٹک “پانی” کی ویڈیو دیکھ کر طالب علموں کو صلاحیتوں کو خوب سراہا. ضلع کی ادبی و سماجی تنظیمی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے جلد کلچرل کمپلیکس کی بحالی کی یقین دہانی کروائی. مزید ان کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب فنون و ادب کی شاندار روایت کا حامل خطہ ہے ضلعی حکومت ان روایات کی پاسداری اور فنون و ادب کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ کوشش اور تعاون کے لیے میسر ہے.