November 17, 2026

🌐نوشہرہ:امانکوٹ بے گناہ نوجوان کے ساتھ ظلم تھانہ نصیرآباد راولپنڈی میں نوشہرہ پشاور کا نوجوان مقدر خان کی ہلاکت، راولپنڈی پولیس کٹہرے میں ؟؟

IMG-20250826-WA0252

🌐نوشہرہ:امانکوٹ بے گناہ نوجوان کے ساتھ ظلم
تھانہ نصیرآباد راولپنڈی میں نوشہرہ پشاور کا نوجوان مقدر خان کی ہلاکت، راولپنڈی پولیس کٹہرے میں ؟؟

اسلام اباد (کرائم رپورٹر)— ضلع نوشہرہ امان کوٹ کا رہائشی مقدر، مبینہ طور پر پولیس تشدد کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ تھانہ نصیر آباد میں پیش آیا جہاں مقدر خان جس کا بھائی راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا ھے کو پولیس نے پکڑا تھا مقدر کو اطلاع ملی تو وہ مطلوبہ تھانے خود جاکر بھائی کو چھوڑنے گیا لیکن پولیس اہلکاروں نے مقدر کو حراست میں لیا کہ اپ پر 302 کا کیس ھے مقدر خان کو اسی تھانے کے اہلکاروں نے حوالات میں بند کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق مقدر کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس افسوسناک ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی مقتول کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور انصاف کے لیے بلند آواز میں مطالبات کرنے لگے۔ اگر مقدر خان نے کوئی جرم کیا ھے تو وہ تھانے خود کیوں اتا اور اگر جرم بھی کیا ھے تو کیا عدالتیں ویران ھو گئی کہ پولیس سزائیں دینگے

سوشل میڈیا پر جب یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو عوامی غم و غصہ بھڑک اٹھا۔ شدید دباؤ کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اور اعلیٰ افسران سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
اعلیٰ پولیس حکام نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ “قانون سے بالاتر کوئی نہیں، واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔”
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس محض ایک واقعہ نہیں بلکہ پورے نظام پولیس پر سوالیہ نشان ہے، اور اگر اس بار انصاف نہ ملا تو عوام کا اعتماد اداروں پر ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ نوٹ۔۔۔۔ مقدر خان سابق پختون ایس ایف کے صوبائی صدر حمید ثانی بخشی پل چارسدہ روڈ پشاور کے بھانجے تھے۔۔۔