November 17, 2026

کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائیٹرز کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری اور معروف کالم نگار واجد علی تونسوی نے ایک اخباری

IMG-20250825-WA0248

کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائیٹرز کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری اور معروف کالم نگار واجد علی تونسوی نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان لکھاریوں، دانشوروں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کی عالمی ادبی فورم میں شمولیت نہایت حوصلہ افزا ہے، جو ملک میں فکری و ادبی شعور کی بیداری کا ثبوت ہے۔ آنہوں نے کہا کہ یونین آف رائٹرز ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے اہل قلم کو یکجا کرتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی لکھاری عالمی سطح پر اپنی مؤثر نمائندگی یقینی بنائیں۔ ان کے مطابق نوجوان قلمکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر انہیں کالم نگاری، تخلیق اور ادبی اظہار کے مختلف شعبوں میں آگے لایا جا رہا ہے۔ واجد علی تونسوی نے واضح کیا کہ یونین کے چیئرمین زبیر احمد انصاری اس مشن کی قیادت کر رہے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے نوجوان لکھاریوں کو بین الاقوامی منظرنامے پر مؤثر انداز میں متعارف کرانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نوجوان جلد ہی یونین کے پلیٹ فارم سے دنیا کے سامنے آئیں گے، جس سے پاکستان کا مثبت اور باوقار تاثر اجاگر ہوگا۔ اور اہل قلم کے اس عالمی اتحاد میں پاکستانی نوجوانوں کی فعال شمولیت مستقبل میں ملک کے فکری منظرنامے پر خوش آئند تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گی۔