November 17, 2026

رائیونڈ میں محض 30 روپے کے تنازعے پر دو بھائیوں کو مارنے والا سفاک پھل فروش تیمور گرفتار۔۔

FB_IMG_1756126882185

رائیونڈ میں محض 30 روپے کے تنازعے پر دو بھائیوں کو مارنے والا سفاک پھل فروش تیمور گرفتار۔۔

بے حسی کی انتہا لوگ ویڈیو بناتے رہے مگر ان دو بھائیوں کو بچانے کوئی نہیں آیا۔

دونوں بھائی فروٹ لینے کے لئے رکے ,جہاں ریڑھی بان سے قیمت پر بحث ہوئی۔ اس دوران ریڑھی بان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے دونوں بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک بھائی اسی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرا بھائی اگلے دن زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔