سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا کے ایک نجی میرج ہال میں برائیڈل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ موسیقی کی تال پر عروسی ملبوسات میں خوبصورت
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا کے ایک نجی میرج ہال میں برائیڈل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ موسیقی کی تال پر عروسی ملبوسات میں خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ اس تقریب میں مقامی بیوٹیشنز کے مابین برائیڈل تیار کرنے کا مقابلہ ہوا تو پھر بیوٹشنز کے ہاتھوں تیار دلہنیں ریمپ پر اتریں تو دیکھنے والے دنگ ہی رہ گئے۔
برائیڈل شو میں نامور بیوٹیشنز نے میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے سلسلے میں جدید ترین رحجانات کے حوالے سے مقامی بیوٹیشنز کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا اگر کسی میں بھی کسی قسم کا ٹیلنٹ ہے تو وہ سامنے آئیں اور آکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔
تقریب میں شریک ماڈلز اور شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ایونٹس سرگودھا جیسے شہر میں مستقل بنیادوں پر منعقد کئے جانے چاہیں۔