November 17, 2026

ڈھمک تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈھمک تھل کے قابل فخر بہن بھائی کا ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر مشکوۃ مبشر اور اس کے بھائ ڈاکٹر معز مبشر اعوان نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر لیا۔ عوامی

IMG-20250825-WA0224

ڈھمک تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈھمک تھل کے قابل فخر بہن بھائی کا ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر مشکوۃ مبشر اور اس کے بھائ ڈاکٹر معز مبشر اعوان نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر لیا۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ قسمت کے دھنی بہن، بھائی کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں ڈھمک تھل کی اعوان فیملی سے ہے ۔ واضح رہے کہ معروف بینک کار ملک حاجی مبشر علی اعوان کی صاحبزادی ڈاکٹر مشکواۃ مبشر اور صاحبزادہ ڈاکٹر محمد معز مبشر اعوان زمانہ ءطالب علمی ہی سے پے در پے شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے چلے آرہے ہیں ۔ قسمت کے دھنی یہ بہن ،بھائی نہ صرف اپنے گاؤں ڈھمک تھل بلکہ پورے علاقہ تھل کا فخر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سی ایس ایس 2025 کا تحریری امتحان پاس کر لیا ہے۔ یاد رھے کہ ڈاکٹر مشکواۃ مبشر اعوان نے سی ایس ایس 2024 کا امتحان بھی پاس کیا تھاجس کا فائنل رزلٹ ابھی نہیں آیا۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے ان درخشندہ ستاروں کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین کو دوست احباب کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکٹر مشکوات مبشر اور ڈاکٹر معز مبشر اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری پہ پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم، ہمارے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ انشاءاللہ ہم شبانہ روز محنت کر کے مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ کرام، علاقہ تھل اور پورے ضلع خوشاب کا نام روشن کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔