November 17, 2026

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی شعبہ گائنی میں عملےکارویہ ہتک آمیزہے۔ ڈیوٹی پرموجود اسٹاف نے ڈلیوری ناکی وہاڑی ریفرکردیا کارروائی کی جائے : مترو روڑ کے رہائشی محمدیوسف کی ایم ایس کو درخواست

Screenshot_2025-08-24_153302

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی شعبہ گائنی میں عملےکارویہ ہتک آمیزہے۔ ڈیوٹی پرموجود اسٹاف نے ڈلیوری ناکی وہاڑی ریفرکردیا کارروائی کی جائے :
مترو روڑ کے رہائشی محمدیوسف کی ایم ایس کو درخواست

میلسی(محمدمختارسولگی) مترو روڑ میلسی کےرہائشی محمدیوسف ولد منیراحمد نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی کو تحریری درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیاگیاہے کہ بتاریخ 23 اگست صبح نوبجے اپنی حاملہ بیوی کو درد کےباعث ہسپتال لےکرگیاجہاں چیک اپ کےبعد سٹاف نے ایڈمٹ سےقبل دوبوتل خون کابندوبست کرنے کی شرط عائد کردی ایک گھنٹہ بعد خون کا بندوبست کرکے ڈیوٹی اسٹاف کوآگاہ کیاتو انہوں نے کہاکہ کھانا کھانے بعد بلڈسیمپل دیاجائےگا لیکن کئی گھنٹے انتظار کے بعد دوبارہ رابطہ کرنے پر اسٹاف نے کہاکہ میری اہلیہ کا پیداہونے والابچہ پیٹ میں فوت ہوچکاہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ریفر کئےجانے کی پرچی تھمادی گئی اس دوران میں نے اہلیہ سے متعلق چند باتیں پوچھناچاہیں جس پر ڈیوٹی اسٹاف مجھ سے اور میری اہلیہ سے ہتک آمیز سلوک کیااور دھکے دےکر ہسپتال سے جانے کےلئے انتہائی نارواسلوک جاری رکھا میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر فاضل کےہسپتال لےگیاجہاں بخیروعافیت نارمل ڈلیوری کےذریعے بچےکی پیدائش ہوئی میڈیکل سپریٹنڈنٹ سائل کےساتھ شعبہ گائنی کےاسٹاف کی جانب سے نارواسلوک کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کےخلاف کارروائی عمل میں لائیں