عدم صفائی اور پشتے کمزور ہونے کے باعث راجباہوں اور نہروں میںں شگاف پڑنے لگے۔
عدم صفائی اور پشتے کمزور ہونے کے باعث نراجباہوں اور نہروں میںں شگاف پڑنے لگے۔
میلسی(محمد مختارسولگی) راجباہوں اور نہروں کی عدم صفائی اور پشتے کمزور ہونے کے باعث نہروں میں شگاف پڑنے لگے۔ گزشتہ روز کوٹ سورو مائینر موضع محمد شاہ کے قریب ٹوٹ گئی جس میں کئی فٹ شگاف پڑ گیا لیکن لوگوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کر دیا۔ جس سے علاقہ اور زرعی فصلات بڑے نقصان سے محفوظ ہوگئیں۔ اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں نے محکمہ انہار کی مسلسل غفلت و لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے محکمہ انہار کو نہروں کی صورتحال کے بارے میں مکمل بتایا گیا تھا اور چیف انجینئر محکمہ انہار ساہیوال نعمان بیگ نے ایکسیئن کو فوری صفائی کی ہدایات دی تھیں لیکن محکمہ انہار کے عملہ نے برائے نام صفائی کر کے محکمہ کو سب اوکے کی رپورٹ انتہائی دے دی۔ درحقیقت نہروں کی مکمل صفائی نہیں کی گئی اور نہروں کے ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں انہوں وزیراعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے. .