وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، کیمپوں میں سہولیات کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، کیمپوں میں سہولیات کا جائزہ
بہاولنگر () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون،، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے دریائے ستلج کے مختلف مقامات اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
وفد نے متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی خوراک، طبی سہولیات، جانوروں کے لیے چارے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر بریفنگ لی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
متاثرہ افراد نے کیمپوں میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔