November 17, 2026

کسان ہماری ریڈ لائن ہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی

Screenshot_2025-08-24_153302

کسان ہماری ریڈ لائن ہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بارش اور سیلابی صورتحال کی حالیہ تباہ کاریوں نے اہل علاقہ کے کسانوں کی کمر توڑ دی جہاں تک ممکن ہوا کسان کی بحالی کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی نے وائیٹل سیکٹیریٹ میں منعقدہ اجلاس میں جس میں تحصیل کے تمام چکوک سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی موجودگی میں کیا، اس موقع پر سابقہ صدر نہر فور آر اور سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد بھی موجود تھے ان کے ساتھ محکمہ انہار کے ملازمین سمیت اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چوہدری غلام مرتضی نے آنے والے کسانوں سے آئندہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تجاویز بھی مانگیں، چوہدری غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار علی بھون اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے ملاقات میں ان تجاویز پر بات کریں گے کسانوںکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔