ہارون آباد /(زاہد حسین انجم سے )دنیا اخرت کی کھیتی ہے جس کا ثمر بعد از موت اخرت میں ملنے والا ہے اعمال کا دفتر ہمیشہ کھلا رہتا ہے دوست احباب
ہارون آباد /(زاہد حسین انجم سے )دنیا اخرت کی کھیتی ہے جس کا ثمر بعد از موت اخرت میں ملنے والا ہے اعمال کا دفتر ہمیشہ کھلا رہتا ہے دوست احباب اور عزیز و اقارب کا حق ہے کہ وہ مرنے والے کے لیے ایصال ثواب کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ اخرت میں آسانیاں پیدا ہو سکیں دنیا میں بہترین زندگی گزارنے والے انسان اپنی اخرت کا سامان کر جاتے ہیں سماجی شخصیات کو ان کی خدمات اور صادق جذبوں کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے رب العالمین ہمارے بھائی چوہدری عتیق الرحمن آرائیں کے والد محترم کی اخرت کی منازل کو آسان فرمائیں
ان خیالات کا اظہارچوہدری عتیق الرحمن کے کلاس فیلوز چوہدری ماجد رانا افضال چوہدری مرتضی چوہدری حفیظ چوہدری عارف رامے چوہدری ساجد نذیر حافظ ذوالفقار بلال کے کے یاسین انجم نذر حسین چوہدری فوجی ارشاد عاطف غفور کیانی راؤ زکا الرحمن۔ باو غلام فاروق زاہد حسین انجم غلام نبی طیب نے چوہدری عبید الرحمن چوہدری عتیق الرحمن چوہدری خبیب الرحمن کے والد محترم معروف سیاسی سماجی شخصیت ماسٹر نصراللہ چوہدری کے انتقال پر پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیادوست احباب کا کہنا تھا کہ والد کا سایہ گھنے درخت کی چھاؤں جیسا ہوتا ہے والد کے انتقال کے بعد انسان یک دم کڑی دھوپ میں کھڑا ہوتا ہے مرحوم بڑی سماجی شخصیت کے حامل بہترین انسان تھے ان کا عام عوام سے انتہائی محبت اور نیاز مندی کا رشتہ تھا اورچوہدری عتیق الرحمن چوہدری عبید الرحمن چوہدری خبیب الرحمن ہمارے بھائیوں جیسے ہیں ان کے ساتھ ہمارے فیملی جیسے تعلقات ہیں خداوند متعال فیملی کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے
والد کی موت فیملی کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے دعا گو ہیں خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کی آخرت کی منزلوں کو آسان فرمائے ان کی فیملی ان کے عزیز و اقارب اور بڑی نیاز مندوں اور ملنے والوں کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے فرزندان کو اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر ان کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے ساتھ بہترین تعلقات استوار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے