November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی او فیسکو آفس نورپورتھل جاوید علی سمیجو نے کہا ہے کہ

IMG-20250825-WA0215

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی او فیسکو آفس نورپورتھل جاوید علی سمیجو نے کہا ہے کہ صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر نور پور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہم حکام بالا کے ہدایات کے مطابق صارفین کی بہبود کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صارفین سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا کریں اور جہاں جہاں بجلی کی مین لائنوں کے ارد گرد درختوں کی شاخیں بڑھ جاتی ہیں ان کو کٹوانے میں ہمارے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا کریں تاکہ موسمی تغیر و تبدل کے پیش نظر کسی علاقے میں بھی برقی رو کا تعطل نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حتی المقدور یہ کوشش ہوتی ہے کہ تحصیل بھر میں صارفین کی مشکلات میں کمی لائی جائے اور انہیں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے تاہم بعض اوقات ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے ۔ اس موقع پر صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ سمر سلطان نے ایس ڈی او جاوید علی سمیجو کو معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے نورپورتھل پریس کلب کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے جاوید علی سمیجو اور ان کی ٹیم کی فرائض کی انجام دہی میں پرخلوص کوشش کو شاندار الفاظ میں سراہا۔