قصور/ شہری نے ہالی ووڈ کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، گھر والوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ کرنیوالا شہری داتا دربار لاہور سے برآمد
قصور/ شہری نے ہالی ووڈ کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، گھر والوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ کرنیوالا شہری داتا دربار لاہور سے برآمد
قصور۔ راجہ جنگ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کا ڈرامہ کرنیوالا شہری داتا دربار لاہور سے برآمد
قصور۔ رسولپورہ قصور کے رہائشی طاہر نے بتایا کہ اسکا بیٹا آصف پل نہر راجہ جنگ سے لاپتہ ہوا ہے
قصور۔ تھانہ راجہ جنگ نے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور مغوی کہ تلاش شروع کر دی
قصور۔ مغوی نے خودکشی کرنے کی ایک ویڈیو نہر کنارے رکشہ میں بیٹھ کر ریکارڈ کی اور گھر والوں کو سینڈ کر دی تھی
قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا اور نہر میں غوطہ خور بھیج کر تلاش کیا
قصور۔ آصف کی تلاش کیلئے نہر کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور ساتھ ہی ساتھ علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی
قصور۔ آصف کی نہر سے کوئی نعش نہ ملی تاہم داتا دربار لاہور پر موجودگی کے متعلق انفارمیشن ملی
قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے داتا دربار لاہور سے لنگر کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا
قصور۔ پولیس تحویل میں انکشاف کے دوران آصف نے بتایا کہ گھر والے اہمیت نہیں دیتے تھے
قصور۔ گھر والوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ کیا اور خود داتا دربار لاہور چلا گیا
قصور۔ والد محمد طاہر اپنے بیٹے کو صحیح سلامت دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے
قصور۔ تاہم پولیس کیساتھ دھوکہ دہی اور ریسورسز کے ضیاع پر سزا بھگتنا ہو گی
*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*