October 11, 2026

*🌐اسلام آباد میں ہنی ٹریپ کے ذریعے نابالغ بچوں کو پھنسانے والا ملزم گرفتار*

Screenshot_2025-08-24_153302

*🌐اسلام آباد میں ہنی ٹریپ کے ذریعے نابالغ بچوں کو پھنسانے والا ملزم گرفتار*

اسلام آباد : نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خود کو خاتون ظاہر کر کے نابالغ بچوں کو پھانسنے اور نازیبا مواد حاصل کر کے استعمال کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سما ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اےحکام کا کہنا ہے ملزم محی الدین کو پیر مشہدی ترلائی کلاں اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کر کے چائلڈ پورنوگرافی پر پیکا ایکٹ اور 109 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نابالغ بچوں کو پھنساتا اور نازیبا مواد حاصل کرتا تھا۔