*یہ ہیں اصل مسیحا* اتوار 24 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*یہ ہیں اصل مسیحا*
اتوار 24 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
نشان پاکستان کی کسی اصل مستحق ماں جس نے اپنے اکلوتے
لخت جگر کی قربانی دے کر دو مایوس افراد کو زندگی دے دی
ماں جس نے اپنے بیٹے کی زندگی دے کر دو لوگوں کو نئی زندگی دی !
گزشتہ ماہ کراچی میں ایک گاڑی کا خوفناک حادثہ ہوا جس میں میڈیکل کالج کا بائیس سالہ طالب علم سلطان ظفر شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ فوری سرجری کرکے اسکے دماغ سے خون کے لوتھڑے نکالے گئے اور اسے وینٹی لینٹر پر منتقل کردیا گیا۔
چند دن تک موت و حیات کی کشمکش چلتی رہی لیکن کوئی امید نظر نہیں آرہی تھی۔ نوجوان کی والدہ جو خود بھی ایک نام ور ڈاکٹر تھی وہ چاہتی تو جتنی دیر مرضی اپنے اکلوتے بیٹے کو اسی طرح وینٹی لیٹر پر سانس دلاتی رہتی مگر ایک ڈاکٹر کے طور وہ جانتی تھی کہ اب امید کے ساتھ ساتھ بیٹے کی زندگی کا چراغ بھی بجھنے والا ہے۔
تب عظیم ماں نے ایک مسیحا کے طور پر زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا۔ آئی سی یُو کے باہر اہلِ خانہ کو اکٹھا کیا گیا کئی گھنٹے بحث ہوئی لیکن پھر ماں کے فیصلے کے آگے سب نے سرجُھکا دئیے۔ وینٹی لیٹر اتار لیا گیا۔ فوری طور پر نوجوان کو گُردوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اسکے دونوں گُردے نکال کر دو ایسے مریضوں کو ڈالے گئے جو کئی سال سے گُردوں کے عطیے کی امید پر ڈایلےسِس پر زندہ تھے۔
ماں نے اپنے سامنے اپنے بیٹے کے گُردے نکلواکر مریضوں میں پیوند کاری کروائی۔ دونوں مریض جو موت کی دہلیز پر تھے ان کو نئی زندگی مل گئی۔ ایک ماں نے اپنے بیٹے کو الوداع کہہ دیا۔ یہ عظیم ماں ڈاکٹر مہر افروز ہیں جو خود گُردوں کی بلند پایہ ڈاکٹر ہیں۔
بے شک ہمارے اس معاشرے میں ایسی ماں کا ہونا ایک معجزہ ہے۔ اگرچہ ڈاکٹر مہر افروز جیسی ہستیاں ایوارڈز وغیرہ سے بہت بالاتر ہوتی ہیں لیکن جس انداز میں حال ہی میں حکومت نے ریوڑیوں کی طرح اعلی ملکی اعزاز بانٹے ہیں تو مہر افروز جیسی ماں کو سرکاری سطح پر اعلی اعزاز سے نوازنا بذات خود اس تمغہ اور اعزاز کی عزت ہوگی۔ لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ بہت سے سوشل میڈیا کے مفتی اس عمل پر بھی تنقید کررہے ہیں کہ انسانی اعضا نکالنا جسم کی بے حرمتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ آپ اس
بارے میں کیا کہتے ہو؟
#urdu #news #medical #brave #motivational