میلسی بیورو چیف)بلدیہ میلسی کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران میلسی اور سینکڑوں دوکان مالکان نے اپنی دوکانوں کے مالکانہ حقوق لینے اور نیلامی کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور ہنگامی پریس کانفرنس کی،انجمن تاجران کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن نیلامی کے لیے جو
میلسی بیورو چیف)بلدیہ میلسی کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران میلسی اور سینکڑوں دوکان مالکان نے اپنی دوکانوں کے مالکانہ حقوق لینے اور نیلامی کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور ہنگامی پریس کانفرنس کی،انجمن تاجران کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن نیلامی کے لیے جو اشتہار دیا گیا اس کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ یہ اشتہار فورا منسوخ کیا جائے کیونکہ یہ دوکان داروں کے ساتھ نا انصافی ہے اور دوکانداروں کا معاشی قتل ہے۔ انجمن تاجران پیسٹی سائیڈ کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا نے کہا کہ ہم پالیسی 2019 کی بجائے پالیسی 1998 اور 2003 پالیسی چاہتے ہیں۔ جو پالیسی 1998 کو بنائی گئی ہمیں اسی پالیسی کے تحت مالقانہ حقوق دیے جائے کیونکہ ہم دوکان داروں کے کیس?بورڈ آف ریونیو میں سماعت ہیں ہم وزیر اعلی صاحبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جو کیس بورڈ آف ریونیو میں زیر سماعت ہیں ان کو مالکانہ حقوق دیے جائے۔ جو دوکان دار مالکانہ حقوق لینا چاہتے ہیں ان دوکان داروں کو آسان شرائط پر مالکانہ حقوق دیے جائے۔ تاجر رہنما سابق صدر میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن ملک محمد جمشید نے کہا کہ ہم 50/60 سال سے دوکانیں آباد کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہیں ہیں کیونکہ ہم نے یہ دوکانیں خود تعمیر کی ہیں۔ یہ 1200 دوکان دار ہیں تقریباً 6000 خاندان ان دوکانوں سے اپنا رزق کمارہے ہیں۔ ان کا معاشی قتل ہمیں کسی صورت منظور نہیں دوکان دار حضرات طے شدہ کرایہ ہر سال گورنمنٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق 10 فیصد اضافے کے ساتھ دے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب ان بلڈنگ کا پراپرٹی ٹیکس بھی وصول کرتی ہے۔ مالکانہ حقوق تاجروں کا حق ہے۔ میلسی میں بلدیہ کی دوکانوں کی ری اسسمنٹ ہو چکی ہے۔ 2019 کے قانون کو 2024 میں دوبارہ لاگو نہ کیا جائے۔ ڈی سی وہاڑی بذریعہ نیلام عام رینٹ پر دینے کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ وزیر اعلی صاحبہ سے ہے کہ اس کو منسوخ کیا جائے ہم دوکان دار 10/15 سالہ قابل تجدید معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور مناسب کرایہ دینے کو بھی تیار ہیں۔اس موقع پرمحمد کاشف،محمد اسماعیل،رانا عبدالوحید،شیخ ثقلین حیدر، بشیر احمد،زاہداحمدچوہدری۔قیصربھٹہ۔راونفیس۔فداحسین بھٹی۔شیخ یوسف۔جاوید۔محمدامجدانصاری کے علاوہ دیگر ذیلی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ سینکڑوں دوکاندار بھی موجود تھے