October 31, 2026

میلسی(بیو رو چیف )میلسی کے نواحی علاقہ تھانہ میراں میراں پور کی حدود کوٹ کبیر نو میں با اثر قبضہ مافیا نے پولیس کی سر پرستی میں غریب مزدور کے رقبے سے 1لاکھ40ہزار روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ لے

IMG-20240808-WA0162

میلسی(بیو رو چیف )میلسی کے نواحی علاقہ تھانہ میراں میراں پور کی حدود کوٹ کبیر نو میں با اثر قبضہ مافیا نے پولیس کی سر پرستی میں غریب مزدور کے رقبے سے 1لاکھ40ہزار روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ لے،پولیس ملزمان کی سر پرست بن گئی کاروائی کی بجائے ملزمان سے صلح کے لئے دباؤ،صلح نہ کرنے پر حوالات میں بند کرنے کی دھمکی غریب انصاف کے لئے در بدر کی ٹھو کریں کھانے لگا ڈی پی او وہاڑی،آر پی او ملتان سے انصاف کی اپیل اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی علاقہ کوٹ کبیر نو کے رہائشی ممتاز احمد نے احمد یار اور مختیار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عدالت سے سٹے آرڈ کے باوجود ریاض احمد،مختیار نے ارشاد احمد بیوپاری کے ذریعے ہمارے رقبے میں موجود سفیدے کے قیمتی درخت مالیت 1لاکھ40ہزار روپے روپے کاٹ لئے 15پر کال کے باوجود پولیس موقع پر لیٹ پہنچی ASIیعقوب گل نے دونوں پارٹیوں کو تھانے مہیں پابند کیا اور بعداذاں ملزمان سے ساز باز ہو کر ہمارے قیمتی درخت اٹھوا دئیے اور ہمیں ایس ایچ او تھانہ میراں پور خرم شہزاد اور یعقوب گل ملزمان سے صلح کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے صلح نہ کرنے کی صورت میں شنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دینے لگے ہیں ممتاز احمد نے ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان سے ملزمان کیخلاف کاروائی کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے