October 12, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ کنری کےنواح میں واقع ھاکڑو ڈورو کاعارضی پل بھی بارشی پانی کے تیزبھاٶ کےسبب ٹوٹ گیا۔ ہاکڑو ڈھورو

IMG-20250824-WA0025

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
کنری کےنواح میں واقع ھاکڑو ڈورو کاعارضی پل بھی بارشی پانی کے تیزبھاٶ کےسبب ٹوٹ گیا۔ ہاکڑو ڈھورو کے عارضی پل گرنے کے خلاف علاقہ مکینوں اور اسکولی طلبہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سخت نعرے بازی۔مزیدی تفصیل میں۔تحصیل شھرکنری کےنواح گاٶں مورجهنگو کے قریب ہاکڑو ڈھورو کا عارضی پل بارش کے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا، پل ٹوٹنےکے باعث سیکڑوں دیہاتوں کا کنری شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔متاثرہ دیہاتوں کےمکینوں اور اسکولی طلبہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والوں میں نذیر معاویہ، وڈیرہ اویس، جہانزیب آرائیں، پرویز آرائیں سمیت اسکولی طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ گزشته دو سال سے ہاکڑو ڈھورو کےمین پل پر کام جاری تھا مگر ٹھیکیدار نے تاحال 20 فیصد بھی کام مکمل نہیں کیا، رہنما۔ پل کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی راستہ کٹ گیا ہے، علاقہ مکین۔
ایک سال قبل ٹھیکیدار نے عارضی پل بنایا تھا جو موجودہ برسات کے پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا، علاقہ مکین۔
پل گرنے کے باعث ہم اسکول بھی نہیں پہنچ سکتے جس سے تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے، طلبہ۔پل گرنے کے بعد کوئی متبادل راستہ موجود نہیں، جو راستہ ہے وہ بہت طویل ہے اور شہر پہنچنے کے لیے بڑی مسافت طے کرنی پڑتی ہے، طلبہ۔نوٹس لے کر فوری طور پر پل کا کام مکمل کرواکر ھماری پریشانی ختم کی جائے،مظاھرین کا مطالبہ۔