اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سینئر صحافی اور اینکر پرسن نیئر علی کو 365 نیوز ٹی وی میں بطور بیوروچیف اسلام آباد نئی ذمہ داریاں
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سینئر صحافی اور اینکر پرسن نیئر علی کو 365 نیوز ٹی وی میں بطور بیوروچیف اسلام آباد نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ دریں اثناء نور پشتو ال پرش کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان اور اراکین پریس کلب سئینر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ ، ایم نور دین، ملک غلام جیلانی وڈھل، راجہ نور الہی عاطف، ملک حاجی شوکت حیات کھار اور تصور عباس بھٹی نےانہیں نئ ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سینیئر جرنلسٹ
نیئر علی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی پہلی خاتون سیکرٹری اور ایک باوقار اینکر ہیں جنہوں نے اپنی محنت، تجربے اور منفرد اندازِ صحافت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اپنی ایکسکلوزِو خبروں، بامعنی انٹرویوز اور مؤثر صحافتی کردار کی وجہ سے صحافتی برادری میں ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔
صحافتی حلقے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سینیئر صحافی نیئر علی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنے امان
میں رکھے۔ آمین