November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ دیپالپور۔ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا

IMG-20250812-WA0331(2)

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

دیپالپور۔ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایات

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کے لیے تمام اداروں کو ہائی الرٹ جاری

دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کے دیہات میں لوگوں کے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات

محکمہ ریسکیو 1122، ریونیو اور پولیس کے حکام کو سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کریں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

سیلابی صورتحال کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اپنی جانوں کو مقدم رکھتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید