November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز چوہدری (تمغہ ء امتیاز) کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر خوشاب مرید عباس کی

IMG-20250823-WA0250

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز چوہدری (تمغہ ء امتیاز) کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر خوشاب مرید عباس کی نگرانی میں عذیر پٹرولیم جوہرآباد پر پٹرول پمپ ورکرز کیلئے حفاظتی اقدامات سے متعلق یک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ جس میں پٹرول پمپ کے تمام عملہ نے شرکت کی۔ اس تربیتی سیشن میں عملہ کو آگ کے خطرات سے محفوظ رہتے ہوئے فیول سپلائی جاری رکھنے بارے حفاظتی اقدامات کی تربیت دی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام کمرشل اداروں کے عملہ اور انتظامیہ کے لئے سول ڈیفنس تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ خطرات سے پاک ماحول میں کاروبار جاری رکھے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کے خطرات سے محفوظ تجارت ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ زیرو حادثات پنجاب سول ڈیفنس کی اولین ترجیح ہے اور ضیغم نواز (تمغہ ء امتیاز) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی قیادت میں اس مقصد کے حصول کے لئے مسلسل پیش قدمی ہماری منزل ہے۔