November 17, 2026

*ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی کاوش۔۔۔کمالیہ تا رجانہ سڑک مکمل* افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف

IMG-20250822-WA0320

*ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی کاوش۔۔۔کمالیہ تا رجانہ سڑک مکمل*
افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف

*ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام ہمیشہ سے بہتر انفراسٹرکچر اور سہولیات کی متمنی رہی ہے۔ برسوں سے جاری مسائل میں ایک بڑا مسئلہ کمالیہ تا رجانہ سڑک کی خستہ حالی تھی۔ یہ سڑک عوام کے لئے نہ صرف ایک اہم گزرگاہ تھی بلکہ معاشی سرگرمیوں کا محور بھی تھی۔ روزانہ ہزاروں افراد اس راستے سے سفر کرتے تھے لیکن ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے سفر اذیت ناک بن چکا تھا۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اس اہم مسئلے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا اور ایکسئین ہائی وے چوہدری اصغر علی کی نگرانی میں اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ آج یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ کمالیہ تا رجانہ کارپیٹ سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملا ہے بلکہ معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔عوامی حلقوں میں اس خبر سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے کہا کہ برسوں سے درپیش اس مسئلے کا حل ممکن ہوا تو یہ صرف اور صرف ڈی سی صاحب کی ذاتی دلچسپی اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ان کی مخلصانہ کوششوں سے آج عوام بہتر سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ محمد نعیم سندھو جیسے افسران ہی عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کی فضا کو قائم کرتے ہیں۔ جب افسر اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی کے ساتھ نبھاتے ہیں تو عوامی مسائل حل ہوتے ہیں اور ترقی کے در کھلتے ہیں۔عوام نے ڈپٹی کمشنر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید حوصلہ اور توانائی عطا کرے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ ضلع کی خدمت کرتے رہیں۔*