اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن، گزشتہ 2 دنوں
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ آپریشن، گزشتہ 2 دنوں کے دوران نواحی علاقہ جات میں 90 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی 16 ڈی، بتھنہ، 30 ڈی میں 51 ایکڑ جبکہ ماہموکے اور فرید پور سہاگ 39 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی اور جس کی مجموعی طور پر قیمت تقریباً 34 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا ہے کہ قابضین عرصہ دراز سے سرکاری اراضی کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے اور کئی بار تنبیہ کے باوجود انہوں نے سرکاری اراضی کو خالی نہیں کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قبضہ مافیا کو ہرگز پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔