مری (راجہ نورالہی عاطف سے) دارالعلوم انوار مصطفیٰ راہداری تھل کے ہونہار طالب علم صائم مصطفیٰ کا ایک اور اعزاز ، پنجاب سکاؤٹ مقابلہ حسن قرات میں
مری (راجہ نورالہی عاطف سے) دارالعلوم انوار مصطفیٰ راہداری تھل کے ہونہار طالب علم صائم مصطفیٰ کا ایک اور اعزاز ، پنجاب سکاؤٹ مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ، عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ہونہار طالب علم صائم مصطفی ا ، ایڈووکیٹ ملک عبد القیوم ظفر راہداری کے صاحبزادے اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب ملک حاجی محمد خالد راہداری کے بھتیجے ہیں ۔ انہوں نے گھوڑا گلی مری میں منعقدہ آل پنجاب سکاؤٹ مقابلہ حسن قرات میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ
دارالعلوم انوار مصطفیٰ راہداری تھل کے مہتمم علامہ عبد الستار اور قاری محمد امین اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جن کی محنت شاقہ کا کی وجہ سے ہمارے بیٹے کو اللہ تبارک و تعالی ا نے یہ شاندار کامیابی عطا کی ہے ۔