نورپورتھل کے ہونہار سپوتوں راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید کا بطور پی ایس ای آر نمریٹرز تقرر
نورپورتھل کے ہونہار سپوتوں راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید کا بطور پی ایس ای آر نمریٹرز تقرر
نورپور تھل کے دو اور ہونہار سپوتو توں کا اعزاز ، راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید پی ایس ای ار سروے ٹیم کے بطور نمریٹرز حصہ بن گئے ۔ قسمت کے دھنی دونوں سپوتوں کا تعلق راجپوت فیملی سے ہے ۔ راجہ محمد دلاور کامران نورپور تھل کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد عثمان کے صاحبزادے ہیں جبکہ راجہ محمد اسامہ نوید ، نورپورتھل کے راجہ محمد اعجاز خلیل کے صاحبزادے ہیں ۔ پی ایس ای آرسروے ٹیم کے نمریٹرز راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے ،پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلابی منصوبہ ہے جس کے تحت ہر فرد، ہر گھرانے اور ہر طبقے کو ایک نئی امید نئ شناخت اور نئے مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پی ایس ای آر سروے پورے پنجاب میں کامیابی سے جاری ہے ۔ لہذا شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ پی ایس ای آر ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور سروے کو کامیاب بنائیں ۔ حکومت پنجاب کے تمام انقلابی منصوبوں سے مستفید ہونے کے لیے خاندان کے ہر فرد کا پی ایس ای آر میں اندراج لازمی ہے ۔ اپنا اور تمام اہل خانہ کا اصل قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم گھر پر تیار رکھا جائے ۔ پی ایس ای آر سروے کے نمریٹرز کے مطابق پی ایس ای ار سروے کے لیے آنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی ۔ یہ سروے حکومت پنجاب کی جانب سے بغیر کسی فیس کے کیا جا رہا ہے ۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے حکومت پنجاب کے عوام دوست منصوبے کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں حکام بالا کی طرف سے وقتا” وقتا” جاری کردہ تمام احکامات اور ہدایات پر من و عن عمل یقینی بنایا جائے گا۔ دریں اثناء نورپورتھل کی راجپوت فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ راجہ محمد دلاور کامران اور راجہ محمد اسامہ نوید کو پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا بطور نمریٹرز حصہ بننے پر ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر راجہ حاجی غضنفر علی ،کسان بورڈ ضلع خوشاب کے رہنما راجہ محمد طارق مسعود ایاز ، نمبردار راجہ محمد دین ، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی ، ملک اظہر حسین بگا ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے سوشل میڈیا کے انچارج راجہ محمد رضوان ، راجہ لیاقت علی ، راجہ محمد ہارون ، راجہ محمد فیصل ، راجہ محمد وقاص ارسلان شان ، راجہ محمد شعیب ، راجہ محمد عمران شاہد ، راجہ شاہد رضا ، راجہ محمد بہزاد رضا ، راجہ محمد نصر اللہ ، راجہ محمد ممتاز ، راجہ حاجی غلام شبیر ، راجہ فرحت عباس ، راجہ محمد ضیغم محمد عدنان ، راجہ محمد طارق ، راجہ محمد ثاقب ، راجہ محمد عمار اور دیگر نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔