November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے میدان میں سب سے آگے۔ڈاکٹر عارف رضا ملک تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان

Screenshot_2025-08-21_163648

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے میدان میں سب سے آگے۔ڈاکٹر عارف رضا ملک تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے خالد سعید ریحان ، عبیدالرحمن ، ڈاکٹر عرفان اللہ، محمد عارف ، محمد عرفان ، عرفان افضل اور دیگر ساتھیوں نے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا۔ خدمت کے میدان میں الخدمت فاؤنڈیشن(جماعت اسلامی) ہر بار سب سے آگے اور بے لوث۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہارون آباد کے تحت بلدیہ روڈ پر فلڈ فنڈ ریزنگ کیمپ لگایا گیا ہے اور ہارون آباد اور گردونواح کے مخیر حضرات سے اپیل ہے اپنے عطیات صدقات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں اور یہاں اپنے شہر میں رہتے ہوئے بارش سے متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن ، بستر ، ادویات اور دیگر ضروریات کی اشیاء آپ کے دیے گئے فنڈ سے مہیاء کی جائیں گی۔