پر امن اور سازگار ماحول کی ضرورت۔ میر حسن آریسر
پر امن اور سازگار ماحول کی ضرورت۔ میر حسن آریسر
اس پوری کائنات میں انسانی سماج تو درکنار لیکن پر امن اور سازگار ماحول ہر جاندار کی اولین ضرورت ہوتی ہے۔ شاید یہی سب سے بنیادی اسباب ہیں کہ فطرت کا ہر منظر ایک مربوط اور منظم ضابطے کے تحت چلتا رہا ہے جس میں جب بھی اور جھاں پر بھی کوئی خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے تو وہاں فطرت کا نظام خطرناک حد تک انتشار کا شکار ہوا ہے۔
میں نے کچھ عرصہ پھلے ایک ماحولیاتی رپورٹ میں پڑھا تھا کہ نیپال کی سرکار نے جب وہان کے گھنے جھنگلات کاٹنے کا ٹھیکہ ایک بیرونی کمپنی کو دیا تھا تو وہاں کے پرندوں اور جانوروں کے ساتھ انسانی زندگی پہ بھی بڑا منفی اثر پڑا تھا۔ اسی ہی پس منظر میں کسی ماحول دوست اسکالر نے لکھا تھا کہ، نیپال کی سرکار کو فضول قسم کے کاغذ بنانے کے لیئے درختوں کا قتل عام بند کرنا چاہیئے۔
نیپال کے اس مثال سے یہ بات واضح کرنا مقصود ہے کہ جو چیز فطرت کے نظام کا حصہ ہے اس میں غیرفطری عوامل سے رخنہ ڈالنے کی وجہ سے کائنات میں موجود ہر جاندار پہ منفی اثرات مرتب ہونا فطری بات ہے۔ اسی حقیقت کی پیش نظر اگر دیکھا جائے تو یہ سوال بڑی آسانی سے سمجھ میں آتا ہے کہ بدامنی اور ناسازگار ماحول انسانی سماج کی ترقی اور تعمیر کے لیئے کتنی بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ یہ ہی بنیادی وجہ ہے کہ پاکستان کے امن پسند اور ماحول دوست کارکنان کے اشتراک سے انسان دوست سماجی ادارے این سی اے کے تعاون سے 2023ع میں کمیونٹی آف پریکٹشنرس (کوپ) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا تیسرا ورکشاپ حال ہی میں کوہ مری کی ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختواھ سے بائیس کمیونٹی آف پریکٹیشنرس نے شرکت کی۔
این سی اے پاکستان کے پیس بلڈنگ ٹیم کی موجودگی میں ہونے والا یہ چار روزہ ورکشاپ شمولیت، جدت اور مشترکہ اقدار جیسے موضوعات پہ مرکوز تھا۔ جب کہ نیٹ ورکنگ، استعداد کاری، صلاحیتوں کا فروغ، تجربات کی شیئرنگ، پروگرام میں تخلیقی رجحانات اور سماجی ترقی جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
ورکشاپ کے آغاز میں این سی اے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر اسٹیفن نے اپنی تعارفی گفتگو میں کہا کہ، میں قانوندان ہونے کے باوجود سماجی شعبے میں اس لیئے داخل ہوا کہ میں اپنے مزاج میں ایک عام آدمی ہوں اور مجھے عام لوگوں کے تجربات سے سیکھنے کا شوق تھا۔ میرا آج بھی یہ ہی خیال ہے کہ پرامن سماج کی تعمیر کا موثر طریقہ کار عام لوگوں کے تجربات میں ہی پوشیدہ ہے۔ اس وجہ سے ہی ملک میں عام لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے کمیونٹی پریکٹیشنرس ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔”
کوپ کا حالیہ ورکشاپ مختلف ماہرین سے مکالمے کے ساتھ دیھی علائقوں میں نفسیاتی معاونت، ایڈووکیسی میں ثقافتی اقدار کی آمیزش، محتاط الفاظ اور غیر متنازعہ بیانیے جیسے موضوعات پہ مشتمل تھا جس کی ابتدا میں ورکشاپ کے فوکسڈ ایریاز پہ بات چیت کرتے ہوئے این سی اے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر اسٹیفن نے مزید کہا کہ پرامن اور سازگار سماجی ماحول اس وقت ممکن ہے جب پارٹنرشپ اور لیڈرشپ کے توازن کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اس نے کہا کہ جس طرح پارٹنرشپ باہمی مشاورت، جسٹیفیکشن اور ضروریات پہ منحصر ہوتی ہے بلکل اسی طرح کامیاب لیڈرشپ وہ ہے جو اپنے ساتھیوں کو موقع دینے کے ساتھ ان کو تحفظ کا احساس بھی دلائے”۔ ورکشاپ کے پہلے دن ہی این سی اے کے سینئر ساتھی رضوان علی اور عمران منیر رفتہ رفتہ آنے والے دنوں کے موضوعات پہ رشنی ڈالتے رہے۔
ورکشاپ کے دوسرے دن برگد لاہور کی پریزنٹشن کے بعد بلوونس کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے مس لائبہ نے کیلاش کے عقائد اور روایات پہ دلچسپ معلوما ت دیتے ہوئے کہا کہ کیلاشی عقائد کے لوگوں کے کل تعداد چار ھزار ہے جن کے موسمی دیوتا ہیں جن کو راضی رکھنے کے لیئے ناچنا اور گانا ان کی عبادت ہے۔ وہ ھر موسم کو مذھبی عبادت سمجھ کر سیلیبریٹ کرتے ہیں۔
اسی ہی دن میڈم مقدس مجید نے سائیکوسوشل سپورٹ پہ بہت ہی فکرانگیزسیشن ڈلیور کرتے ہوئے سائکوسوشل سپورٹ کے طریقہ کار سماجی نفسیات، منٹل ہیلپ، اور مینٹل ہیلتھ کے ساتھ اموشنل زونس کو انڈنٹی فائے کرتے ہوئے ریڈ زون، ییلوزون اور گرین زون کو بہت عام فھم طریقے سے سمجھایا جب کہ ورکشاپ کے آخری سیشن کہ موقع پہ میڈم رومانہ بشیر نے ایڈووکیسی فار ایکیل سٹیزن ان پاکستان کے موضوع پہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل ہیریٹیچز ہمارے بڑے ککنیکٹر فیکٹر ہیں۔
تیسرے دن رضوان علی صاحب اور عمران منیر صاحب نے برین اسٹارمنگ کی بہت اچھی مشق کرائی جس کے بعد ممکن آئیڈیاز پہ مختلف گروپس نے پریزنٹیشن دیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر عمار خان ناصر نے مذہبی بھائیچارے پہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذھبی رہنما پیس بلڈنگ کے کام میں تھریٹ نہیں بلکہ ائپروچوئنٹی پیں۔
جب کہ رضوان صاحب نے این سی اے کے کراس کٹنگ تھیمس، کانفلیکٹ سینسٹی وٹی، اسٹاف ڈائورسٹی کے موضوعات پہ جانکاری دینے کے بعد ڈو نو ھارم پہ بات چیت کرتے ہوئے سمجھایا کہ آپ پروجیکٹ کے دوران جب محسوس کریں کہ ہماری ایکٹیویٹیز اپنے حدف سے ہٹ رہی ہیں تو اس موقعے پر آپ پروجیکٹ پہ دوبارہ نظرثانی ضرور کریں۔
ورکشاپ کے چوتھے اور آخری دن پہ احسن اقبال نے پروجیکٹ کے اثرات پہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکیومنٹنگ اور لرننگ کے ساتھ عورتوں کی شمولیت کا اثر زیادہ مثبت ہوتا ہے۔
ورکشاپ کے آخری فیسلیٹیٹر اور این سی اے کے فنانس مینیجر سجاد صاحب نے فنانس رپورٹ کی اہمیت کے ساتھ کنفرم ازم کو بہت آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھایا جس کے بعد اس چار روزہ کوپ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔ اس ورکشاپ میں شرکت کے بعدمیں اس نتیجہ پہ پہنچا ہوں کہ اگر مذکورہ تربیت کو پرامن معاشرے اور سازگار فطری ماحول کے لیئے استعمال کیا جائے تو ہم راستے کے کچھ خار ضرور کم کرسکتے ہیں