میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) جناب سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)
جناب سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عوام کومحکمہ اینٹی کرپشن کے متعلق آگاہی اور عوام کی براہ راست شکایات سننے کے لیے سرگودھا ڈویژن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا ہوا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی میں کھلی کچہری لگائی۔ جس میں میانوالی کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران سائلین نے مختلف نوعیت کی شکایات درج کروائیں ۔ جن پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے فوری کاروائی کے احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مدثر حنیف بھٹی نے ہر سائل کی درخواست غور سے سنی اور موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن نے اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے طریقے کار کو تفصیل سے بتایا۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی کے لان میں پودالگا کر ملک میں جاری قومی شجرکاری مہم کی افادیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر فرخ سہیل سندھو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میانوالی اورسرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی ناصرعزیز نیازی بھی موجود تھے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور ڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ کے اس کھلی کچہری والے اقدام پر شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔