خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ شب 6 بجکر 29 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ڈاؤننگ ایمرجنسی
خوشاب (خصوصی رپورٹ)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ شب 6 بجکر 29 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ڈاؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق بچہ محلہ قاسم پورہ میں سیوریج ڈرین میں کھیلتے ہوئے گر گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق سرچ آپریشن کے دوسرے روز ریسکیو ٹیموں نے باڈی جائے وقوعہ سے 3 کلو میٹر دور نزد ڈیرہ جھمٹانوالہ سے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی۔ریسکیو آپریشن کو سر انجام دینے کیلئے ایک ریسکیو موٹر بائیک، 2 ایمرجنسی وہیکلز اور 46 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے خدمات سر انجام دیں ڈوبنے والے 4 سالہ محمد مصطفیٰ کا تعلق محلہ قاسم پورہ خوشاب سے تھا۔