سکھر بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس ویلفیئر آفیسر کی طرف سے پولیس شہداء
سکھر بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی
کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس ویلفیئر آفیسر کی طرف سے پولیس شہداء ڈے کی تیاریوں کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے شُہدا اور غازی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو 4 اگست 2025 کو *شُہدا پولیس ڈے* کے مرکزی پروگرام کراچی میں شرکت کے حوالے سے انہیں متعلقہ اضلاع سے عزت واحترام کے ساتھ کراچی لے جاتے ہوئے دوران سفر مکمل ہم آہنگی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کیا اور ان پولیس ویلفیئر افیسرز کی کاوشوں کی بدولت *شہدا پولیس ڈے* پورے سندھ میں کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا گیا لہذا ویلفیئر افیسرز بنام انسپیکٹر سید مبشر حسین شاہ (ویلفیئر افیسر سکھر) انسپیکٹر عبدالعزیز لغاری (ویلفیئر افیسر گھوٹکی) انسپیکٹر اعجاز علی مخدوم (ویلفیئر افیسر خیرپور) کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفکیٹ بمعہ کیش ایوارڈ انعام دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ابراہیم انصاری انچارج ویلفیئر رینج آفس کو ویلفیئر برانچ کے جملہ امور میں اچھی کارکردگی دکھانے پر ایپریسییشن لیٹر دیا گیا