عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری () میں نئے تعلیمی سال کے آغازپر ملنے والی کتابیں بارش سے بھیگ کر خراب ہوگئیں ہیں،انتظامیہ نے طلبہ کی مدد سے خراب ہونیوالی کتابوں کو
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کنری () میں نئے تعلیمی سال کے آغازپر ملنے والی کتابیں بارش سے بھیگ کر خراب ہوگئیں ہیں،انتظامیہ نے طلبہ کی مدد سے خراب ہونیوالی کتابوں کو دوسری جگہ منتقل کرناشروع کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر فراہم کی جانے والی کتابوں کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ کے ایک خستہ حال کلاس روم میں رکھاگیا تھا جوبارش سے بھیگ کرخراب وتباہ ہوگئیں ہیں اسکول انتظامیہ نے طلبہ کی مدد سے خراب و تباہ ہونیوالی کتابوں کو دوسری جگہ منتقل کرناشروع کردیا ہے،بارش سے متاثر ہونیوالی کتابیں چھٹی سے دسویں جماعت کی تھیں،نیا تعلیمی سال کے شروع ہوئے 3 ماہ کاعرصہ گزر چکاہے مگرطلباء تاحال کتابوں سے محروم ہیں اسکول کے پرنسپل کاکہناہے کہ اسکول کو ملنے والی کتابیں تعلیمی سال کے آغاز پر ہی بانٹ دی گئی تھیں خراب ہونیوالی کتابیں ٹی ای او ایلیمنٹری کی ہیں ان سے کتابیں رکھنے کیلئے جگہ مانگی گئی تھی۔