* دعانیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخٹ۔ ھٹھہ پاکستان ایک وفاق ہے، جہاں چاروں صوبوں کے سرکاری ملازمین ایک ہی ریاست کے تحت کام کرتے
* *
* دعانیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخٹ۔ ھٹھہ
پاکستان ایک وفاق ہے، جہاں چاروں صوبوں کے سرکاری ملازمین ایک ہی ریاست کے تحت کام کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے جب مراعات اور الاؤنسز کی بات آتی ہے تو *سندھ کے سرکاری ملازمین* کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
*پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد* کے سرکاری ملازمین کو عرصے سے *30 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس* دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ لیکن *سندھ کے ملازمین* آج بھی اس بنیادی حق سے محروم ہیں، حالانکہ مہنگائی کا طوفان یہاں بھی وہی ہے، ضروریات زندگی کی قیمتیں یکساں ہیں، لیکن تنخواہوں میں فرق صاف دکھائی دیتا ہے اس حوالے سے سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا اس الائنس میں تمام تنظیمی شامل ہیں جس کا اجلاس آج ہوا جس میں 25 آگسٹ سندھ حکومت کے کنٹرول میں چلنے والے تمام اداروں کی مکمل تالا بندی کا اعلان کیا گیا۔
*یہ ناانصافی کیوں؟*
– کیا سندھ کے ملازمین مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرتے؟
– کیا وہ ریاستی نظام کا حصہ نہیں؟
– کیا ان کی خدمات کم تر ہیں؟
یہ تمام سوالات سندھ کے لاکھوں سرکاری ملازمین کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں۔
*مطالبہ:*
سندھ حکومت کو فوری طور پر 30 فیصد ڈسپرنٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تاکہ:
– تنخواہوں میں توازن قائم ہو
– ملازمین کی مالی مشکلات میں کمی آئے
– دیگر صوبوں کے برابر ان کو عزت اور سہولت ملے
اگر مساوات اور انصاف کا دعویٰ حقیقی ہے تو اس کا آغاز *اپنے ملازمین کے ساتھ برابری* سے کیا جانا چاہیے۔