خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا ضلع خوشاب میں بھی آغاز کردیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا ضلع خوشاب میں بھی آغاز کردیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت ضلع خوشاب میں گھر گھر سماجی و معاشی سروے کا آغاز 21 اگست سے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع سطح پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔ ورکشاپ کی نگرانی کاشف علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ مینیجر اربن یونٹ نے کی۔
کاشف علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ مینجراربن یونٹ نے کہا کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے سماجی و معاشی اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 135 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام حکومت پنجاب کو درست اور جامع اعداد و شمار فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پالیسی سازی زیادہ مؤثر اور حقیقی ضروریات کے مطابق کی جا سکے گی۔
مزید برآں، کاشف علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سروے کی تفصیلات پر بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سروے کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔