November 17, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ/دیپالپور۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا اٹاری کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

IMG-20250820-WA0249

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ/دیپالپور۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا اٹاری کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال، سول ڈیفنس آفیسر چودرثی وقار اکبر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

انہوں نے اٹاری کے مقام پر ملحقہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے بریفنگ دی

اس موقع پر محکمہ انہار کے افسران نے دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ بارے تفصیلی بریفنگ دی

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سے بریفنگ لی

دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کا اخراج ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک اور اخراج 58 ہزار کیوسک ہے۔ بریفنگ

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کی بھی چیکنگ کی

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات

محکمہ ریسکیو، ہیلتھ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کے افسران کو سیلاب متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کرنے والے احکامات

دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل

اگرچہ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال میں حالات کنٹرول میں ہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے مکمل طور پر طرح الرٹ ہیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن

سیلاب متاثرین کے محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن تسلسل سے جاری ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن

عوام الناس کو سیلابی صورتحال کے دوران گہرے پانی میں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن

سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں 12 فلڈ ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن

دریائے ستلج میں پانی کے معمول کے بہاؤ تک اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل