November 17, 2026

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی

IMG-20250820-WA0246

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ آفیسر ،پیر مہر علی شاہ اور اسرار احمد ایس این اے وزٹ کے دوران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نےکانفرنس ہال سے ملحقہ کورٹ روم کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کمروں اور واش رومز کی وائٹ واش ودیگر اشیا کی منٹینس بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اے ڈی سی آر آفس کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ اے ڈی سی آر آفس کے کمروں کے دروازوں کے علاوہ واش رومز اور دیگر اشیاء کی تعمیر و مرمت کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اپنے وزٹ کے دوران وزیر اعلی ا پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرتے ہوئےخواتین سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمے کوخواتین کی داد رسی کےلیے احکامات جاری کئے۔ انہوں نےکہاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،سادہ لوح لوگوں کی رہنمائی کریں کیونکہ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے ۔