November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے ) میاں محمد نعیم صدر اسٹاف ایسوسی ایشن ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے لیے ایک اور اعزاز ،

IMG-20250820-WA0244

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے ) میاں محمد نعیم صدر اسٹاف ایسوسی ایشن ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے لیے ایک اور اعزاز ،
ایڈمن آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر لاہور کے عہدے کے ساتھ ساتھ آفس سپرینٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی مل گیا ۔
میاں محمد نعیم ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے ایک انتہائی شگفتہ مزاج اہلکار ہیں ۔ اپنی محنت اور لگن کی بدولت انتہائی اہم نشستوں پر فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے ہیں ۔
مسلسل 3 بار صدر منتخب ہونے والے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے اسٹاف کے پسندیدہ اور ہر دلعزیز شخصیت میاں محمد نعیم کے آفس سپرینٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ منتخب ہونے پر اسٹاف ایسوسی ایشن ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے عہدیداران اور تمام اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
میاں محمد نعیم کے لیے مبارکباد کے پیغامات ۔ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے بھی میاں محمد نعیم کے لیے ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میاں محمد نعیم کو مزید عزت و وقار اور کامیابیوں سے سرفراز فرمائے ۔