November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت سالانہ میلہ حضرت سخی بابا سیدن شاہ

IMG-20250820-WA0242

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت سالانہ میلہ حضرت سخی بابا سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کے انعقاد کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور، نمبردار ملک اسد عباس بگھور، ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے نمائندہ ملک محمد اقبال خان سنبل، ملک ممتاز حسین چوہان ، ملک حاجی صفدر حیات اعوان ، ڈاکٹر خالد سیف اللہ بھٹی ، صدر نور پور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، ایکس کونسلر ملک خالد اقبال اعوان ، مہر ضرار احمد اختر اور محمد خالد جاوید اعوان سمیت دیگر نمائندہ سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس متفقہ طور پر طے پایا کہ امثال سالانہ میلہ بابا سیدن شاہ کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد مورخہ 4 اکتوبر تا 6 اکتوبرکیا جاءے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا کہ انشاءاللہ حسب سابق امثال بھی علاقہ تھل کے عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کے لیےبھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔